عمر ابنِ خطاب رضی اللہ عنہ


امیر المومنین مرادِ رسول Ø+ضرت عمر ابن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ تاریخ اسلام Ú©Û’ ایک آفتاب ِنیم روز ہیں Û” Ø+ضرت عمر رضی اللہ عنہ کا تعلق بنو عدی سے ہے Û” عدی Ú©ÛŒ طرف منسوب ہونے Ú©ÛŒ بنا پرØ+ضرت عمر کو’’ العدوی‘‘ کہاجاتاہے Û” قریش مختلف قبیلوں میں منقسم ہوئے ان میں دس قبائل بڑے ممتاز گردانے جاتے تھے ۔قبیلہ بنو عدی بھی ان میں شامل تھا ØŒ Ø+ضرت عمر Ú©Û’ شجرہ نسب میں آٹھویں پشت پر عدی کانام ملتا ہے، عمربن خطاب بن نفیل بن عبدالعزی بن ریاØ+ بن عبداللہ بن قرط بن رزاØ+ بن عدی بن کعب بن لوی۔ کعب بن لوئی پر Ø+ضرت عمر کا سلسلہ نسب Ø+ضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مل جاتاہے۔ زمانہ جاہلیت میں قریش Ú©Û’ اہم قبائل Ú©ÙˆÚ©Ú†Ú¾ خاص مناصب موروثی طور پر سپردکردیے گئے تھے قبیلہ بنو عدی Ú©Û’ Ø+صے میں ’’سفارت ‘‘ اور ’’فیصلہ منافرہ‘‘ Ú©Û’ منصب تھے Û” جب کبھی قریش کہیں کوئی سفارت بھیجنا چاہتے یا قریش Ú©ÛŒ کسی ایک یا متعدد قبیلوں سے جنگ Ú†Ú¾Ú‘ جاتی تو مذکرات Ú©Û’ لیے اور معاملات Ø·Û’ کرنے Ú©Û’ لیے قریش خاندان بنو عدی Ú©Û’ سربراہ Ú©Ùˆ یااس Ú©Û’ نامزد نمائندے Ú©Ùˆ سفیر بناکر بھیجتے تھے ØŒ اسی طرØ+ بعض اوقات یوں ہوتا کہ دو قبیلوں Ú©Û’ درمیان ایک دوسرے سے شرف نجابت یا دیگر فضائل میں ایک دوسرے سے برترہونے Ú©Û’ مسئلے پر نزاع پیدا ہوجاتا Û” ایسی صورت میں فیصلہ کرنے والے Ú©Ùˆ ’’منافر‘‘ کہتے Û” قریش اپنے ’’منافرہ ‘‘ کافیصلہ بھی بنو عدی Ú©Û’ افراد سے کرواتے تھے Û” جب بنو ہاشم Ú©Û’ سربراہ عبدالمطلب اوربنو امیہ Ú©Û’ رئیس Ø+رب بن امیہ Ú©Û’ درمیان منافرہ Ú©ÛŒ صورت پیدا ہوئی تو Ø+ضرت عمر Ú©Û’ دادا نفیل Ø+Ú©Ù… مقرر ہوئے اور انہوں Ù†Û’ فریقین Ú©Û’ دلائل سن کرØ+ضرت عبدالمطلب Ú©Û’ Ø+Ù‚ میں فیصلہ کیا۔ Ø+ضرت عمر Ú©Û’ والد خطاب قبیلہ Ú©Û’ سردار تھے, جو سیادت Ùˆ قیادت Ú©ÛŒ اعلی صلاØ+یتوں Ú©Û’ ساتھ ساتھ شاعری اورنسب دانی Ú©Û’ Ø+والے سے بھی بڑی شہرت Ú©Û’ Ø+امل تھے قبیلہ بنو عدی Ú©Û’ ایک اور نامور فرزند زید بن عمرو بن نفیل ہیں Û” جنہوںنے دورجاہلیت میں غور وفکر اور اپنی فطرت سلیمہ Ú©Û’ باعث بت پرستی سے بیزاری کا اظہارکردیا، یہ Ø+ضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم Ú©ÛŒ بعثت سے پہلے Ú©ÛŒ بات ہے اس پر انہیں بڑی اذیتیں اٹھانا Ù¾Ú‘ÛŒ اوروہ شام Ú©ÛŒ طرف ہجرت کرگئے جہاں انہیں عیسائیوں Ù†Û’ قتل کردیا۔ Ø+ضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ جو عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں انہی Ú©Û’ لختِ جگر ہیں۔ Ø+ضرت عمر Ú©Û’ بھائی زید بن خطاب رضی اللہ عنہ کاشمار ممتاز صØ+ابہ میں کیاجاتاہے Û” Ø+ضرت عمرکی والدہ Ø+نتمہ کا تعلق بنو مخزوم سے ہے ،جو قریش Ú©ÛŒ جنگی تیاریوں Ú©Û’ ذمہ دار تھے، Ø+نتمہ Ø+ضرت خالد بن ولیدکی چچازاد بہن تھیں۔سفارت اور منافرہ Ú©Û’ منا صب اپنے زمانے Ú©Û’ سیاسی، معاشی،عمرانی اورجغرافیائی Ø+الات سے مکمل واقفیت کا تقاضہ کرتے ہیں۔Ø+ضرت عمر Ú©ÛŒ شخصیت میں معاملہ فہمی ،شجاعت ØŒ ذوقِ شعری اور نسب دانی Ú©Û’ خواص یکجاہوئے Û” دور دراز Ú©Û’ تجارتی سفروں Ù†Û’ انہیں Ø+قائقِ زندگی سے آشناکیا Û” Ø+ضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم Ú©ÛŒ نظر اس باصلاØ+یت شخص پر Ù¾Ú‘ÛŒ ،قدر دان اور قدر شناس پیغمبر Ù†Û’ اپنے پروردِگار سے انہیں اسلام Ú©Û’ لیے مانگ لیا۔